PEEF Scholarship Advertisement 2021 for Intermediate Bachelors & Masters Apply Online
PEEF Scholarship Advertisement 2021 for Intermediate Bachelors & Masters Apply Online
سپیشل کوٹہ تعلیمی سکالر شپ 2021 - 2020
اگر
آپ نے میٹرک یاانٹرمیڈیٹ کاامتحان سال 2020(سالانہ) میں پاس کیا ہے اور آپ کا
تعلق درج ذیل کسی ایک کیٹیگری سے ہے تو آپ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے سپیشل
کوٹہ تعلیمی سکالر شپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔
( یتیم طلباء و طالبات (جن کے والد وفات پا
چکے ہیں
سپیشل (معذور) طلباء
و طالبات
گریڈ 4-1 (ایک تا چار) کے سرکاری ملازمین کے بچے
دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہو نے والے
سویلین کے بچے
اقلیتی مذاہب سے تعلق ر کھنے والے طلباء و
طالبات
سپیشل کوٹہ اہلیت کی دیگر شرائط
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن یا فیڈرل بورڈ آف
انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام منعقدہ امتحان 2020 (سالانہ)
برائے میٹرک/انٹرمیڈیٹ میں کم از کم (%60) نمبر حاصل کرنے والے طلباوطالبات ۔
صرف صوبہ پنجاب کی حدود میں واقع فیڈرل گورنمنٹ/ پرائیویٹ
رجسٹرڈ اداروں کے طلباو طالبات درخواست دینے کے اہل ہیں ۔
والدین کی کُل ماہانہ آمدن 23,000 روپے یا اس سے کم ہو ۔
گریڈ 4 - 1 (ایک تا چار) کے سرکاری ملازمین کے بچے 23,000 روپے ماہانہ آمدنی (اگر
آمدنی کا زریعہ صرف تنخواہ ہے) کی شرط سے مستثنیٰ ہیں ۔
دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے
سویلین کے بچے آمدن کی شرط سے مستثنیٰ ہیں ۔
کُل وقتی (ریگولر) رجسٹرڈ تعلیمی ادارہ میں
انٹر میڈیٹ یا گریجوایشن2020 میں داخلہ لیا ہو
درخواست دینے کا طریقہ کار
اہل طلباء و طالبات www.peef.org.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا
درخواست فارم چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن (CEO Education) ڈپٹی
ڈائر یکٹر (کالجز) کے ضلعی دفاتر یا پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے دفتر اور ویب
سائٹ (www.peef.org.pk) سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے اور پُر شدہ درخواست بذ ریعہ ڈاک
بھی بھجوائی جا سکتی ہے ۔
غلط معلومات فراہم کرنے یا نا مکمل درخواست کی صورت میں
درخواست مسترد کی جائے گی اور درخواست گزار کسی بھی کاروائی کا مجاز نہ ہو گا ۔
(نو ٹ (نا اہلی کی شرا ئط
(PBTE / TEVTA) کے تحت امتحان پاس کرنے والے
طلباء وطالبات اس سکالر شپ کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں ۔
دوسرے صوبوں بشمول
ICT , FATA, AJK کے طلباء وطالبات بھی درخواست دینے کے
اہل نہیں ہیں ۔
مقررہ تاریخ تک پُر شدہ درخواست فارم موصول نہ ہونے کی صورت
میں سکالر شپ کے سلسلہ میں کوئی کاروائی نہ کی جائے گی اور کوئی عذر قابل قبول نہ
ہو گا ۔
Comments
Post a Comment
If you have any problems please let me know